• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید