• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب لانگ مارچ میں بالکل شرکت کرے گا، بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بے اصولی پر مبنی ہو، ہم نے بار بار کہا ہے کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بے گناہوں کا لہو بہے، بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہوں گے دیں گے، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جنرل سیکریٹری ہوں میرے اوپر بہت ذمے داریاں ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھا رہا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغواء کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، پورے ملک میں فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔

قومی خبریں سے مزید