• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایئر پورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ دمام کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ریاض کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔

جاری نئے نوٹم کے مطابق ریاض ایئر پورٹ آج رات 12 بجے تک مزید بند رہے گا۔

حکام کے مطابق ریڈار اور کمیونیکیشن نظام کے جائزے کے لیے ایئر پورٹ کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔

ادھر دمام ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن 6 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے ریاض کی آج 32 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ریاض کی بندش سے جدہ، مدینہ، دمام ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے، بحران کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید