متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانا تمام خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے بیان میں خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بالخصوص سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں مشترکہ تعاون بحال کریں۔
انور قرقاش کا کہنا ہے کہ اجتماعی خلیجی سلامتی کو نظر انداز کرنے سے دوسروں کو حدود سے تجاوز کرنے کی شہ ملی ہے۔