ترکیہ کے صوبے مانیسا میں بس اور ٹرک کی ٹکر ہو گئی جس میں 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ترکیہ کے سیاحتی شہر بورسا اور ساحلی شہر ازمیر کی درمیانی شاہراہ پر پیش آیا جب ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس اُلٹ گئی۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترک حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔