اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی رات مختلف مقامات پر دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔
راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے یہ واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کہہ چکے ہیں کہ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔
رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلہ راستوں کے علاؤہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہچا دیئے گئےہیں۔