• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی ملیشیا نے حرمین شریفین پر جارحیت کرکے گھناؤنا جرم کیا، سعودی کابینہ

تصویر: سعودی پریس ایجنسی
تصویر: سعودی پریس ایجنسی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے ہوائی اڈوں اور حرمین شریفین پر جارحیت کرکے گھناؤنا جرم کیا۔

سعودی کابینہ اجلاس کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
سعودی کابینہ اجلاس کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

سعودی کابینہ نے کہا کہ حوثیوں نے شہری اور اقتصادی سہولیات اور تنصیبات پر مجرمانہ حملے کیے۔ دہشت گردوں کو گھناؤنے اور مجرمانہ حملوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید