• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹ کام نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق ایران کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے پاس کوئی بحریہ نہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج اور علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز پر واضح کنٹرول رکھتے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے پیر کے روز خلیجی شراکت داروں کو اس اہم بحری گزرگاہ سے ایک کروڑ 90 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل کی ترسیل میں معاونت فراہم کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید