بھارتی عدالت نے نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے دو رہنماؤں کو پانچ روز کے لیے جیل بھیج دیا۔
سی جے پی رہنما اشوتوش رانکا اور سورو داس نے گذشتہ روز دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر لگی رکاوٹوں کو پھلانگ کر احتجاج کے مقام پر داخل ہو کر نعرے بازی کی اور چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
جس پر پولیس نے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
بھارتی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے لیے مختص جنتر منتر کا باضابطہ طور پر احتجاجی مقام کا درجہ ختم کر دیا ہے۔
بھارتی چیف الیکشن کمشنر گینیش کمار پر بی جے پی مخالف 13 کروڑ ووٹروں کے نام خارج کرنے اور بی جے پی حکومت کی حمایت میں فیصلوں کا الزام ہے۔