سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی، ہلاک دہشت گرد ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔