• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹوڈنٹ رہنما نیہا بورا کا ہنگامہ آرائی کرنے پر صحافی کو طنزیہ جواب

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

بھارت میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے سخت سوال پر  صحافی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو میں جو کرتے ہیں وہی کررہے ہیں۔

 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا اور کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کی پریس کانفرنس کے دوران افرا تفری مچ گئی۔

ریپبلک بھارت کے رپورٹر نے سخت سوالات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کیا یہ بھارت کو بنگلادیش بنانا چاہتے ہیں اور دہلی میں خونریزی چاہتے ہیں؟

 اس موقع پر نیہا بورا نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طنزیہ جواب دیا باقی سب تحمل کریں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، ٹی وی پر جو کرتے ہیں وہی کررہے ہیں۔

نیہا بورا نے کہا کہ انہیں بحفاظت باہر لے جایا جائے گا، فکر نہ کریں۔

پریس بریفنگ کے دوران ریپبلک بھارت کے رپورٹرز نے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، جس کے بعد انہیں بریفنگ سے باہر نکال دیا گیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے پریس کلب کی انتظامیہ سے کہا کہ انہیں پیسے دے کر باہر کردیجئے یہ اسی لیے یہاں آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید