• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم این اے کے خلاف ہتک آمیز مہم میں ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور سرکل نے سابق ایم این اے کے خلاف ہتک آمیز مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف سابق ایم این اے کی مدعیت میں سوشل میڈیا پر جھوٹے، بےبنیاد الزامات پھیلانے پر مقدمہ درج تھا۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے کردار کشی اور گمراہ کن مواد کی تشہیر کی۔ کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات اور ہتک آمیز مہم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید