• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار

فوٹو: ایکس / لاہور پولیس
فوٹو: ایکس / لاہور پولیس 

لاہور میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے اور خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے جیل روڈ پر خاتون کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی، ملزم اے ایس آئی کےخلاف تھانا شادمان میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اے ایس آئی جوڈیشل ونگ میں تعینات ہے، ملزم نے خاتون کی گاڑی کےنقصان کے ازالے کے لیے رقم بھی ادا کردی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید