• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری اور پاکستان مخالف بیانات ،حیربیار مری ، براہمدغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کیخلاف مقدمات درج

کوئٹہ(این این آئی ) خضدار میں حیربیار مری ، براہمدغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے  ۔تفصیلات کے مطابق حیربیار مری ، براہمدغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف خضدار سٹی تھانہ ، خضدار صدر تھانہ ، نال تھانہ اور کرخ تھانہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ میرمنیراحمد مینگل ، مولانا محمد اسلم گزگی ، حاجی غلام یاسین جتک کی درخواستوں پرالگ الگ تھانوں میں حیر بیار مری ، براہمدغ بگٹی اور بانک کریمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 12- 08۔ A121۔   A123۔    124۔153۔34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ منیراحمد مینگل کی درخواست پر خضدار سٹی ، مولانا محمد اسلم گزگی کی درخواست پر پولیس صدر تھانہ خضدار،حاجی غلام یاسین جتک کی درخواست کرخ تھانہ اورمحمد حسین کی درخواست پر نال میں پاکستان مخالف بیانات اور غداری کی مقدمات حیر بیار مری براہمدغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی  گئی ہے۔
تازہ ترین