• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمر کا مسلسل درد اور ڈسک کی صحت، ماہرین کی کم عمر افراد کو اہم تنبیہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ماہرینِ امراضِ اعصاب نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آج کل نوجوانوں میں کمر کا درد ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے جسے معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

گھنٹوں ڈیسک پر غلط انداز میں بیٹھنے یا اسکرین کے سامنے جھک کر کام کرنے سے ریڑھ کی ہڈی کے مہروں اور ڈسکس پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے جو دائمی درد کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جم میں بغیر کسی ٹرینر کی نگرانی کے یا ضرورت سے زیادہ وزنی ورزشیں کرنے سے بھی اسپائنل ڈسک ہرنیا یا دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اگر کمر کا درد طویل عرصے تک برقرار رہے تو اسے معمولی پٹھوں کا کھینچاؤ یا تھکن سمجھ کر نظرانداز نہ کریں بلکہ فوری طور پر کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

صحت سے مزید