تیل سے مالا مال کینیڈا کے صوبے البرٹا میں علیحدگی کے معاملے پر ہونے والے ریفرنڈم میں شہریوں نے علیحدگی کا قانونی عمل شروع کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ رہنے کی حمایت کر دی۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق ابتدائی جائزوں میں تقریباً 70 فیصد شہریوں نے کینیڈا کے ساتھ رہنے جبکہ تقریباً ایک چوتھائی نے البرٹا کو آزاد ریاست بنانے کی حمایت کی۔
گزشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم میں شہریوں سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ کینیڈا کا حصہ رہنا چاہتے ہیں یا علیحدگی کے لیے قانونی عمل شروع کرنے کے حق میں ہیں۔
ریفرنڈم میں دیگر 9 سوالات بھی شامل تھے جن کا تعلق امیگریشن، تعلیم، صحت، سماجی خدمات تک رسائی اور ووٹرز کی شناخت کے تقاضوں سے تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب صوبہ البرٹا میں کینیڈا سے علیحدگی کے سوال پر عوامی رائے طلب کی گئی۔
اس سے قبل بھی کینیڈا کے دیگر صوبوں میں علیحدگی کے معاملے پر ریفرنڈمز ہو چکے ہیں۔