• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان: متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملہ، 73 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملے میں 73 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابیئی کے عبوری وزیرِ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ کل ابیئی کی ایک مارکیٹ پر کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عبوری وزیرِ اطلاعات نے ڈرون حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا ہے۔

جنوبی سوڈان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق جوبا میں تعینات سوڈانی سفیر کو طلب کر کے حملے پر شدید احتجاج اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید