• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر میکرون کی امارات میں فرانس بزنس ڈائیلاگ میں شرکت

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون خلیجی دورے کے دوران کویت کے بعد متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر امارات فرانس بزنس ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے ابوظبی پہنچے، جبکہ ان کا بحرین اور قطر جانے کا بھی امکان ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات فرانس بزنس ڈائیلاگ میں اماراتی وفد کی قیادت ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے کی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر اور فرانسیسی ہم منصب نے پیر کو ابوظبی میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین معیشت، سرمایہ کاری، توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، ان شعبوں میں بالخصوص توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور اس کے بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی فراہمی پر اثرات سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کے ممالک اور عوام کے مفاد میں سلامتی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید