• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گا۔

مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح کے 80 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم ایران اس دعوے کی بارہا تردید کر چکا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ یہ حملے بند کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 2 ٹینکرز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید