• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کئی روز سے جاری احتجاج زور پکڑ گیا

فرانس میں کئی روز سے جاری احتجاج زور پکڑ گیا، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کے فقدان پر شہری سڑکوں پر آگئے۔

فرانس میں پرتشدد واقعات پر قابو پانے کےلیے کئی علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا جبکہ یونینز نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، سڑکوں پر آگ لگا دی، پُرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے پیرس، لیون، نیس اور کچھ شمالی علاقوں میں کرفیو لگا یا گیا جبکہ مارسے میں عوامی اجتماع پر پابندی لگادی گئی۔

صدر میکرون نے پُرتشدد مظاہرین سے قانون کے تحت نمٹنے کا حکم دیا ہے جبکہ کئی روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1 ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ صورتحال میں یورپی یونین نے فرانس جانے والے شہریوں کو احتیاط کو مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید