سعودی عرب کی شبیبہ (Shaybah) آئل فیلڈ پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی وزارتِ توانائی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فضائی دفاعی نظام نے آرامکو کی آئل فیلڈ میں تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو روکا۔
ڈرون حملے کے بعد آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔