• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعلان، جلد پیش رفت کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ایران سے تنازع کے حوالے سے جلد کچھ نہ کچھ ہو گا۔

جنوبی کیرولائنا سے واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں نئی پیش رفت سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ تھوڑی بہت بات چیت ہوئی ہے، لیکن دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ اب ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں؟

جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم مذاکرات نہیں کر رہے، تاہم کسی نہ کسی صورت میں جلد کچھ نہ کچھ ہو گا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پیش رفت امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ہو گی۔

 ان کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق امریکا نے جو کچھ کیا ہے، وہ غیر معمولی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید