• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سرکاری آن لائن نظاموں کو سائبر حملوں کا خطرہ، ہنگامی اقدامات شروع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دنیا بھر کی ویب سائٹس چلانے والے سافٹ ویئر میں 2 سنگین حفاظتی خامیوں کے انکشاف کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

برطانوی حکومت نے سرکاری آن لائن خدمات میں ممکنہ سائبر سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے متاثرہ سافٹ ویئر کو فوری طور پر تازہ ترین ورژن میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے متاثرہ نظاموں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

برطانوی حکام نے سرکاری و نجی اداروں اور چھوٹے بڑے کاروباروں پر زور دیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

سائبر سیکیورٹی حکام نے تجویز دی ہے کہ اگر حفاظتی خامی دور نہ کی جا سکے تو متاثرہ نظاموں کو عارضی طور پر انٹرنیٹ سے منقطع کر دیا جائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید