• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمات کی فراہمی ،پاک قطر فیملی تکافل نےخصوصی ٹیم تشکیل دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے ایک بار پھر اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر تکافل خدمات کی فراہمی کیلئے انڈسٹری کی پہلی ‘Elite Team’ تشکیل دیدی ہے ۔یہ ترجیحی تکافل ٹیم ایک ایسی اسپیشل ٹاسک فورس ہے جو مکمل طور پر تربیت یافتہ،تکافل کی مکمل معلومات سے آشنا اور جدید الیکٹرانک ڈیجیٹل گیجٹس کے استعمال سے آگاہ ہے ۔یہ اعلیٰ تربیت یافتہ سیلز ٹیم صارفین کو تکافل سرمایہ کاری اور سرمائے کے تحفظ سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے مکمل طور پر اہل ہیں ۔پاکستان میں سال2007سے پاک قطر فیملی تکافل گروپ لائف اور ہیلتھ پروٹیکشن سمیت انفرادی،گروپ اور بینکا پراڈکٹس کیلئے شریعہ کمپلائنٹ تکافل پراڈکٹس اور خدمات فراہم کررہی ہے ۔
تازہ ترین