• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کی کارروائی، ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا میں ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرکے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم ریاستی اداروں اور حکومتی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اور توہین آمیز مواد پھیلاتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے موبائل فون برآمد کیا گیا جس سے قابل اعتراض مواد کی ترسیل کے شواہد ملے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 

این سی سی آئی کے ڈی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف جعلی اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

قومی خبریں سے مزید