• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر ،قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکا ، حمزہ شہباز

 پنڈدادخان(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے والا قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکا ہے،عمران خان کے ایک طرف قرض خور جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا کھڑا ہے،اگر عمران خان کی یہی روش رہی تو عوام 2018میں بھی انہیں مسترد کردے گی۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےانہوں نے کہا کہ کچھ لوگ احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں انہیں خیبرپختونخوا کے عوام کی امیدوں کے مطابق کام کرنا چاہیے،،عمران خان کے ایک طرف قرض خور جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے والے قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ اگر عمران خان کی یہی روش رہی تو عوام 2018میں بھی انہیں مسترد کردیں گے،انہوں  نے کہا کہ ہمیں ملک کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنانا ہے،پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور بہت آگے جانا ہے۔
تازہ ترین