• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بہاولپور میں سڑکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے:اقبال چنڑ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب عوام کو آمدورفت کی جدید اور اعلیٰ کوالٹی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ٹریفک کے دباؤمیں کمی آئے گی۔ صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 79 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور سال2016-17ء میں سڑکوں کی تعمیر کی718 میں سے622جاری ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی جائیں گی۔بہاول پور ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کی29 مختلف ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت16ارب 52کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد ہے۔یہ بات صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے مسلم لیگی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت تیسرے اور چوتھے مرحلے میں دیہی علاقہ جات میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے27بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ تک دورویہ سڑ ک تعمیر کی جارہی ہے جس کاتخمینہ1ارب 90کروڑ 53لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں اس سکیم کے لیے19کروڑ 10لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بہاول پور سے حاصل پور 77.25کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 4ارب 97کروڑ 42لاکھ روپے ہے۔اسی طرح حاصل پور تا بہاول نگر 80کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت2ارب 15کروڑ 60لاکھ روپے ہے۔ ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بہاول پور ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوام ان تعمیراتی منصوبوں سے بھرپور ریلیف حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور شہر میں ایڈیشنل رنگ روڈ تعمیر کیا جائے گا جو کہ ریلوے اسٹیشن سے بہاول پور کینسر ہسپتال براستہ بندرہ پلی،دیوان پلی، صدر پلی، کالی پلی پر مشتمل ہے۔ اس منصوبہ کا تخمینہ لاگت2ارب 11کروڑ60لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین