• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور : عوام صاف پانی اور سیوریج کے نظام سے محروم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جوڈیشل ایکشن منظور ہونے اور عدالتی وارنٹ گرفتاری کے باوجود ٹھیکیدار اور دیگر مطلوب ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ٹھیکیدار نے ٹی ایم اے سٹی بہاولپور اور کنسلٹنٹ فرم جرس آف لاہور وغیرہ کی ملی بھگت سے ایگریمنٹ میں درج گلاس ری انفورسیڈ پائپ (جی آر پی) کی بجائے فائبر گلاس پائپ (ایف جی پی) میں ٹرانسمشن لائن میں لگادیا ناقص پائپ کی وجہ سے میں لائن بار بار پھٹ جاتی ہے اور عوام پینے کے پانی سے محروم بنادی جاتی ہے ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سکیم کیلئے اربوں روپے کا قرضہ ایشیئن ترقیاتی بنک سے حاصل کیا بہاولپور کیلئے ایک ارب چھتیس کروڑ روپے کی رقم سے سیوریج اور واٹر سپلائی سکیمیوں پر کام شروع کروایا گیا جو تا حال مکمل نہیں ہوا۔
تازہ ترین