سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب کے رہائشی 28سالہ شہباز کونامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات پر تیز دھا آلے سے ذبح کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول موضع کھجوری والا کا رہائشی تھا اور پسند کی شادی کرکے یہاں وقت گزار رہا تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ اگوکی سے نامہ نگار کے مطابق گاؤں ہپوگڑھا کے شہباز کو نامعلوم ملزمان نے چھریاں مار کر ہلاک کر کے نعش گڑھوں میں پھینک دی جوکہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے سیالکوٹ ہسپتال پہنچاد ی