گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ آرٹس کونسل اورتنظیم بقائے ثقافت کے اشتراک سے مقامی ہال میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی جس میں ڈی ایس پی غلام عباس،ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر محمدحلیم ،شاعر جان کاشمیری، چیئرمین تنظیم بقائے ثقافت چوہدری اشرف مجید،چوہدری اسراعیل،عابد سیالوی ، پیر اشرف شاکر ودیگر شہر کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔