• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  دادا کو قتل جبکہ دادی کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید