ملتان (سٹاف رپورٹر) کانگو وائر س کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ملتان میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے منڈیاں شہر سے فاصلے پر لگانے پر غور شروع کردیا ہے بتایا گیا ہے ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر گانکو وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ڈی سی او ملتان نے اسٹنٹ کمشنرز کو شہر کے قریب موزوں جگہ دیکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔