• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،15 دن میں گرانفروشی پر 32ملزمان کے خلاف مقدمات

گجرات(نمائندہ جنگ)گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا، صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ،31دسمبر کے بعد صرف ماڈل میٹ شاپس کی اجازت ہوگی۔ یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ یکم سے 15اگست تک ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 695ریڈ کئے اس دوران 193مقامات پر گرانفروشی پائی گئی جس پر 32ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ دیگر پر 1لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔  صفائی کا خیال نہ رکھنے والے 7ہوٹلز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔، جعلی ادویات کی فروخت پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ، 49میڈیکل سٹور سیل کر دیئےگئے اسی طرح تجاوزات کرنیوالے 49ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔  
تازہ ترین