گجرات (نمائندہ جنگ) چوری کی 3وارداتوں میں موبائل فونز، ٹیبلٹ اور مال مویشی چرا لیے گئے، پنجن شیر سہانہ سے شکیل احمد وغیرہ معظم علی کے گھر سے 2 موبائل فونز اور ٹیبلٹ وغیرہ اور اسامہ ریاست کے گھر سے موبائل فونز وغیرہ چوری کرکے لے گئے جبکہ ٹبی غوث سے چور ثاقب حسین کے ڈیرہ سے اس کی 2 بھینسیں، ایک جھوٹی چوری کھول کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔