• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھروں میں گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

سوئی سدرن گیس کے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 6 سے 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید