سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں اور فنڈز فراہم کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چاروں اضلاع میں 2288 کومبنگ آپریشن کئے ہیں جس میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن مستقبل میں مزید تیز کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔