ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی نئی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق امریکا کے پاس آبنائے ہرمز کھلوانے کا واحد راستہ ایران کی 7 شرائط پر عمل درآمد ہے۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ نے کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران 2 آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں ٹینکرز غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے اور بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔