سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا یونیورسٹی میں انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ظہوالحسن ڈوگر نےکہا کہ یونیورسٹی کا ہر شعبہ اب گریڈکر دیا گیا ہے اور تمام تعلیمی شعبہ جات کو بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور انفارمیشن سنٹر اس سلسلہ کی اہم اور ضروری سہولت تھی جسے یونیورسٹی کے مین گیٹ کے ساتھ فراہم کر دیا ہے۔ مدثر کامران بھی نے خطاب کیا۔شاہد محمود جوئیہ نے وائس چانسلر پروفیسرودیگر انتظامی افسران کو بریفنگ دی ۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ، ڈاکٹر محمدسرور، ڈاکٹر مسعود سرور ، حافظ محمد عالم، عرفان سیال ، نادیہ صدف اور ملک نذر بھی موجود تھے۔