لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ، 28 اگست کو گجرات میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا اور 3 ستمبر کو گوجرانوالہ سے لاہور تک بھرپور ریلی نکالی جائے گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریںگے،، حمزہ شریف عمران خان کو مشورہ دینے کی بجائے خود اپنے والد اور تایا کی کابینہ پر نظر دوڑائیں اور دیکھیں گے کتنے لوگ آمر کی نرسری کی پیدوار ہیں، اجلاس میں عبدالعلیم خان ،طہیر عباس کھوکھر ،ا شفقت محمود،شعیب صدیقی، چوہدری اشفاق، اسحاق خاکوانی ،ولید اقبال، طہیر عباس کھوکھر ،اعجاز ڈیال، بریگیڈیر (ر) اعجازشاہ ، فیض اللہ کموکا، بلال اعجاز، شیخ خرم شہزاد ،حماد اظہر، علی اشرف مغل، مدثر سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی ۔