چمن میں باب دوستی آج پانچویں روز بھی بند ہے،پاک افغان دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق دو بار فلیگ میٹنگز کا انعقاد بھی بے نتیجہ ثابت ہوا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان دو بار فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا ، افغان وفد نے فلیگ میٹنگز میں باب دوستی کھولنے سے متعلق تجاویز دیں اور آئندہ ناخوش گوار واقعات کی روک تھام کا کہنا ہےجبکہ فلیگ میٹنگز سے متعلق تجاویز اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔
گیٹ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام ہی کریں گے، باب دوستی بند ہونے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت ،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہے۔
پاک افغان تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازعات کو تجارت سے الگ کر کے گیٹ کھولنے کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔