• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں کل مد مقابل ہوں گی

Pakistan And England Face To Face Tomorrow In First Odi
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سریز کا پہلا ون ڈے کل ساوتھ ہیمٹن انگلینڈ میں کھیلا جائےگا،انگلش سرزمین پر پاکستانی شاہین کی پرواز بہتر انداز میں شروع ہوئی۔

ٹیسٹ کے بعد شاہینوںکی نظریںون ڈے سریز پر ہیں،انگلینڈ ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ہرانا بہت مشکل ہے وہ بھوکے شیر کی طرح ہیں جو حریف پر جھپٹنا جانتے ہیںلیکن پاکستانی شاہینوں کی اس مرتبہ اوڑان بہت اونچی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2010 سے لیکر اب تک 13 میچز میںسے 10 میچزمیں پاکستان کو شکست ہوئی اور صرف تین میچز میں پاکستان کو فتح ملی سکی ۔

ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی تجربے کار شعیب ملک ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ساتھ فاسٹ بولرز میں محمدعامر اور وہاب یاض شامل ہیں تو،دوسری جانب انگلش بیٹنگ کا دارومدار جو روٹ اور کپتان اوئن مورگن پر ہوگا۔میچ پاکستان وقت کے مطابق کل شام چھ بجے شروع ہوگا۔
تازہ ترین