• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے الطاف حسین کی تقاریر کے کچھ متنازع حصے برطانیہ کو فراہم کردیئے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان نے ایم کیو ایم سے متعلق ابتدائی شواہد برطانوی فارن آفس اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ شیئر کئے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان21 اور22اگست کو کی گئی دو تقاریر کا مکمل ٹرانسکرپٹ برطانیہ کو فراہم کرے گا۔ فی الوقت الطاف حسین کی تقاریر کے کچھ حصے شیئر کئے گئے ہیں جن میں اکسانے سے متعلق ان کے متنازع کمنٹس پر مبنی ہیں۔ ایف سی او اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ پاکستان اتھارٹیز نے مختلف سطحوں پر الطاف حسین ایشو کے بارے میں رابطے میں ہے۔
تازہ ترین