• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ : قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر کی قید کی سزا

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج تھری کی عدالت نے پلاٹ کے تنازع پربڑے بھائی کوقتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پرویز سومرو کو سزائے عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو دی جائے گی۔ملزم پرویز سومرو نے لاڑکانہ کے غریب آباد محلے میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بڑے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم کے خلاف 2010 میں ولید پولیس نے قتل کے الزام میں ملزم پرویز سومرو کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا۔ 
تازہ ترین