بہاولپور میں کراچی سے لاہور جانے والا کاروں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بہاولپور کے نواح میں خانقاہ شریف بائی پاس کے قریب پیش آیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹریلر پر لوڈ 9 نئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار الٹے ہونے والے ٹرالر کو سیدھا کرنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔