• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے: حمید قریشی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کا اجلاس زیرصدارت حمید قریشی انچارج میڈیاسیل مسلم لیگ ن بہاو ل پورمنعقد ہوا۔ جس میں محمد یونس، مبین قریشی،محمد شفیق، عبدالخالق سمیت کارکنوں وعہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی، حمید قریشی نے کہاکہ   الطاف حسین کے بیان سے پوری قوم میں غم وغصہ کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ایم کیو ایم پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔اس موقع پر اجلاس میں چاچاغلام رسول  کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی گئی۔
تازہ ترین