گجرات (نمائندہ جنگ) شاہدولہ دربار گجرات میں سہولیات کی عدم دستیابی زائرین کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی، زائرین کو شدیدگرمی میں پینے کیلئے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ہے، دربار اور اردگرد صفائی کے بھی مناسب انتظامات نہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے پڑے ہیں، دربار میں آنے والے زائرین ماہانہ لاکھوں روپے چندہ دیتے ہیں، چندہ کی رقم سے دربار میں سہولیات میسرکرنے کی بجائے خوردبردکرلیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق چندہ کی رقم خرد برد کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے، ملوث افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔