شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) کونسل مسلم لیگ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر چودھری نعیم حسین چٹھہ کی قیادت میں یہاں سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں نے کراچی کے واقعات کے بارے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سابق صوبائی مشیر چودھری عابد حسین چٹھہ اور متعدد وکلاء بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حسین چٹھہ نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے چہرے دن بہ دن بے نقاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چند مفاد پرستوں کی بھتہ خوری پاک فوج اور رینجرز کی کوششوں کے باعث رکنا شروع ہو گئی ہے۔