• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین را کی زبان بول رہے ہیں،میاں شہباز غوث

لاہور( جنرل رپورٹر ) مشیر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز غوث نے کہا ہے کہ متحدہ قائد الطاف حسین را کی زبان بول رہے ہیں ۔الطاف حسین کی پاکستان کی نفرت انگیز تقریر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز غوث نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی رہنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کراچی کی رونقیں بھی لوٹ رہی ہیں کسی کو بھی کسی صورت بھی کراچی کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایم کیو ایک کراچی کے محب وطن لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کراچی میں جلائو گھیرائو کی سیاست کیا کرتی تھی ۔
تازہ ترین