کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ساتھ ہی کھڑے نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو کسی کی کال آئی، وسیم اختر اس دوران میڈیا سے جارحانہ انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔
نائب میئر ارشد وہرا نے فون پر جواب دیا کہ ’’میں روک رہا ہوں‘‘، وہ منہ پر ہاتھ رکھ کر سب سے چھپا کر وسیم اختر کو وارننگ دیتے رہے، کہا کہ ’’وسیم بہت کیئر فل رہو، کل والے سبجیکٹ پر مت آنا، بھائی کا نام نہیں لینا‘‘۔