گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مجرمان اشتہاری اور نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران13مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے جب کہ223 موٹرسائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن میں 17 موٹر سائیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔